بلال یاسین کے مرکزی ملزم میاں وکی کی گرفتاری کیلئے انٹر پول کو خط

17 Jan, 2022 | 06:11 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے بلال یاسین پر ان کے حلقے میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے بلال یاسین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، شوٹرز کی گرفتاری کے بعد بلال یاسین نے میاں وکی کو  نامزد کیا تھا۔ میاں وکی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہو سکا جس کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیےمحکمہ داخلہ کو مراسلہ لکھا تھا۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وزرات خارجہ سے رابطہ کر لیا ہے۔ وفاقی حکومت نے میاں وکی کو گرفتار کرنے کے لئے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول کو لکھ دیا ہے۔ گرفتاری کے بعد لاہور پولیس کی ٹیم دبئی روانہ ہو گی۔ 

مزیدخبریں