(قیصر کھوکھر)مین ہول کا ڈھکن چوری کرنے والے پر اقدام قتل کا پرچہ ہوگا، چیف سیکرٹری کی وارننگ، بچے کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، کامران علی افضل نے افسران پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے بچے کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر شدید اظہار برہمی کیاہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ اگر کسی مین ہول کا ڈھکن غائب پایا گیا تو واسا کے ایم ڈیز اورلوکل گورنمنٹ کے چیف آفیسرز ذمہ دار ہونگے۔
فرائض میں کوتاہی برتنے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کوئی بھی شخص مین ہول کے ڈھکن چوری کرتا، بیچتا یا خریدتا پایا گیا تو اس کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔