شوہر خواہشات پوری نہیں کرسکتا، خاتون نے سابق منگیتر سے شادی کیلئے خلع مانگ لیا

17 Jan, 2022 | 05:20 PM

Arslan Sheikh

شاہین عتیق: کام چوری گلے پڑ گئی، خاتون نے نکھٹو شوہر کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سول کورٹ میں خلع کا دعوٰی دائر کردیا۔
ملتان روڈ کی رہائشی خاتون شاہدہ نے اپنے وکیل وسیم راجپوت کی وساطت سے، سول جج شہزاد کامران کی عدالت میں خلع کا دعوٰی دائر کیا ہے۔ دعوے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ والدین نے اسکی شادی نکھٹو شوہر عامر کیساتھ کردی، ایسا شوہر جو گھر نہ چلا سکے، بیوی کی خواہشات پوری نہ کرسکے اسکے پاس وہ نہیں رہ سکتی.

خاتون کی جانب سے دعوے میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ کمائی نہ کرنے والے شوہر سے نجات چاہتی ہے اور سابقہ منگیتر سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ عدالت نے خاتون کے موقف کے بعد دونوں فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔  

مزیدخبریں