ایل ڈی اے کی کارروائی،متعدد غیرقانونی عمارتیں مسمار

17 Jan, 2022 | 05:11 PM

Imran Fayyaz

(درنایاب)ایل ڈی اے ٹاﺅن پلاننگ زون ٹو کے عملے کی کارروائی، کٹار بند روڈ ، مرغزار کالونی ، اعظم گارڈن میں متعدد غیرقانونی عمارتیں مسماراور سیل کردیں۔
 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے کٹاربند روڈ پر موجود پلاٹ 13سو14 بلاک پی، پلاٹ 68بلاک سی میں قائم غیرقانونی ورکشاپس مسمارکردیں جبکہ مرغزار کے قریب غیرقانونی تعمیر مسمار اور پلاٹ 28بلاک اے میں عمارت کو سیل کردیا۔

ارشاد علی خان روڈ پر زیر تعمیر غیرقانونی مکان، اور پلاٹ 48بلاک حسیب اعظم گارڈن میں تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی پرعمارت سیل کردی۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

مزیدخبریں