ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آمد رمضان مرحبا! پہلا روزہ کب ہوگا؟

Ramzan will be start from April
کیپشن: Ramzan 2022
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امت مسلمہ کو سارا سال ماہ رمضان کی آمد کا انتظار ہوتا ہے کیونکہ اس مقدس ماہ کی عبادتوں سے ایک نیکی کے بدلے ہزار نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔ اس ماہ مبارک میں مسلمان خصوصی عبادت کا اہتمام کرتے ہیں، جن میں نماز تراویح سمیت اعتکاف بھی شامل ہے۔

مصری انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اسلامی لحاظ سے 1443 ہجری عیسوی کے ماہ رمضان کا آغاز سال 2022 کے ماہ اپریل کی 2 تاریخ سے ہوگا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ رمضان کا چاند سال 2022 میں اپریل کی پہلی تاریخ کو دیکھا جائے گا جو کہ سعودی عرب کے وقت کے مطابق 8:46 پر دیکھا جائے گا۔ اب صرف 100 دن یا پھر 3 ماہ کا عرصہ باقی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہ رجب کا چاند 29 جمادی الثانی 1443 ہجری بروز منگل سعودی وقت کے مطابق ٹھیک 8:46 بجے پر پیدا ہوگا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ابتدائی حسابات سے پتا چلتا ہے کہ سال 1443 ہجری کے لئے رجب کی پہلی تاریخ بدھ 2 فروری 2022 کو ہوگی۔
خیال رہے کہ ہجری، قمری یا اسلامی کیلنڈر مہینوں کے تعین کے لئے قمری چکر پر مبنی حساب کتاب رکھتا ہے۔بعض عرب ممالک جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے، قمری کیلنڈر کو سرکاری کیلنڈر کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اسلامی کیلنڈر کا آغاز حضرت عمر فاروق کے دور سے ہوا تھا۔ انہوں نے 12 ربیع الاول بمطابق 24 ستمبر 622 سے قمری اسلامی سال کا آغاز ہجرت مدینہ سے کیا تھا۔