ٹک ٹاک نے لوگوں کی زندگیاں کیسے بدلیں؟

17 Jan, 2022 | 02:29 PM

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک نے سال 2021 میں دنیا بھر میں تمام ویب سائٹس کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور  اس عروج کے ساتھ ہی ٹک ٹاکرز کی کمائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
چارلی ڈی امیلیو
سال 2021 میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی ٹک ٹاکر چارلی ڈی امیلیو تھیں جن کے ٹک ٹاک پر 133 ملین فالورز ہیں اور انہوں نے پچھلے سال 17.5 ملین ڈالرز کمائے۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-01-17/news-1642411430-7799.jpg
’فوربز‘ کے مطابق ٹک ٹاک سے  تو اسے صرف  شہرت  ملی جس کو کیش  کراتے ہوئے سترہ سالہ ٹک ٹاکر نے مختلف منی سیریز میں کام کیا، انہیں کاسمیٹکس کمپنیز اور ڈنکن ڈونٹس جیسے بڑی کمپنیوں سے بھی سپانسرشپ ملی۔
ڈکسی ڈی امیلیو
سال 2021 میں سب سے زیادہ پیسے کماکر دوسرے نمبر پر ڈکسی ڈی امیلیو ہیں جو کہ چارلی ڈی امیلیو کی بڑی بہن ہیں۔ ڈکسی سے اس وقت ٹک ٹاک پر 57 ملین فالورز ہیں اور انہوں نے پچھلے سال تقریباً 10 ملین ڈالرز کمائے

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-01-17/news-1642411430-1801.jpg
انہوں نے پچھلے سال اپنی بہن کے ساتھ مل کر منی سیریز میں بھی کام کیا اور اسی سال انہوں نے بہت سے مشہور گانے بھی گائے۔ 
ایڈیسن رائے
’فوربز‘ کے مطابق ٹک ٹاک پر 86 ملین فالورز رکھنے والی ٹک ٹاکر نے سال 2021 میں 8.5 ملین ڈالرز کمائے۔ اسی مقبولیت کی وجہ سے انہیں ’نیٹ فلکس‘ کے شو ’ہی از آل دیٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع بھی ملا۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-01-17/news-1642411430-9158.jpg
ایڈیسن رائے اداکاری اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے علاوہ کاسمیٹکس کی ایک کمپنی میں بھی شراکت دار ہیں۔
بیلا پورچ
فلپائن میں پیدا ہونے والی اور امریکی ریاست میں رہائش پزیر ٹک ٹاکر بیلا پورچ کے اس وقت ٹک ٹاک پر 87 ملین فالورز ہیں اور انہوں نے 2021 نے 2021 میں 5 ملین ڈالرز کمائے۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-01-17/news-1642411430-4281.jpg
سکول  گریجویشن کے بعد  امریکی فوج میں مکینک  بھرتی ہونے والی بیلا کو 2020 میں ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو نے شہرت کےآسمان پر پہنچادیا۔  اب وہ گوگل، پراڈا اور ٹنڈر میں کنٹریکٹ پر کام کرتی ہیں۔
جوش رچرڈز
انیس سالہ کینیڈین ٹک ٹاکر جوش رچرڈز کے اس وقت ٹک ٹاک پر 26 ملین فالورز ہیں اور انہوں نے سال 2021 میں تقریباً پانچ ملین ڈالرز کمائے۔

API Response:

ایمازون اور کیش ایپ جیسی بڑی کمپنیاں  ان کی گاہک ہیں ۔  انہوں نے اپنی انرجی ڈرنک بھی  لانچ کی ہے جو مقبولیت کی انتہائی بلندیوں کوچھورہی ہے۔
کرس کولنز
کینڈین ٹک ٹاکر کرس کولنز جو پیشے کے اعتبار سے حجام تھیں۔ کورونا نے ان کاروزگار ختم کردیا تو انہوں نے وقت گذارنے کے لئے ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کرلی جو کہ ان کی زندگی کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ اپنی مزاحیہ ویڈیوز کی بدولت ان کے اس وقت ٹک ٹاک پر 42 ملین فالورز ہیں 2021 میں  انہوں نےتقریباً 4.75 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-01-17/news-1642411430-9822.jpg
انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنی مقبولیت سے یو ٹیوب پر بھی فائدہ اٹھایا جہاں ان کے اب 4.5 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ انہوں نے سال 2021 میں ’پینٹین‘، ’کائنزگیٹ‘ اور ’ہرشے‘ جیسی بڑی کمپنیوں کے ساتھ کام کیا۔
اوانی گریگ
امریکی ٹک ٹاکر اوانی گریگ کے اس وقت ٹک ٹاک پر 39 ملین فالورز ہیں اور انہوں نے سال 2021 میں تقریبا 4.75 ملین ڈالرز مختلف ڈیلز کے ذریعے کمائے ہیں۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-01-17/news-1642411430-2746.jpg
 اپنی پاپولیرٹی کی بدولت  انہیں ’چکن گرلز‘ نامی ویب سیریز میں بھی کام کرنے کا موقع ملا ان کی آٹو بائیوگرافی ’مائی لائف سو فار‘ بھی شائع ہوچکی ہے۔

API Response:
مزیدخبریں