ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 سالہ حسین کی تصویر نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا

Hussain Reading Book on Garbage Box
کیپشن: Hussain Reading Book
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لبنان میں دس سالہ شامی بچے "حسین" کی تصویر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے دل پگھلا دیے۔ لاکھوں لوگوں نے مدد کے لئے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے انجنئیر سے رابطہ کرلیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے وا لی تصویر میں حسین کچرے کے ایک ڈرم میں بیٹھا نظر آ رہا ہے اور اس کے ہاتھوں میں ایک کتاب ہے۔ یہ کتاب اس نے کچرے سے ہی نکالی تھی۔ 
یاد رہے حسین کی تصویر ایک نوجوان لبنانی انجینئر اور یونیورسٹی پروفیسر روڈرک مگامس نے اپنے دفتر کے باہر اتاری۔ روڈرک کا کہناہے کہ حسین سات منٹ  تک  بہت پیار کے ساتھ کتاب  پڑھتا رہا۔
روڈرک نے بعد میں حسین سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ حسین صبح اسکول جاتا ہے جبکہ واپس آکرگھر چلانے کے لئے پرانی اشیاء جمع کرنے کا کام کرتا ہے حسین بیمار باپ اور چار بہنوں کی مدد کرناچاہتا ہے۔ 

روڈرک  اب ایک این جی او کے ساتھ مل کر حسین اور اس کے گھرانے کی مدد کے واسطے مطلوب مالی رقم جمع کرنے پر کام کر رہا ہےتاکہ حسین پوری توجہ اپنی پڑھائی پر دے سکے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تصویر کو شیئر کیا گیا ہے۔