حکومت نے گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی کے نئے ریٹس مقرر کردئے

17 Jan, 2022 | 12:30 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: گاڑیوں کے خریداروں کو ایک اور دھچکا۔ حکومت نے گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دگنی کردی، اب خریداروں کو گاڑی خریدتے وقت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 60 ہزار سے 4 لاکھ اسی ہزار روپے تک اضافی رقم ادا کرنا ہوگی، ادھر لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن نے اضافہ مسترد کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایک ہزار سی سی گاڑی پر عائد فیڈرل  ایکسائز ڈویوٹی دگنی ہونے کے بعد  60 ہزار تک ایف ای ڈی  کی مد میں ادا کرنا ہونگے۔ اس سے قبل ایک ہزار سی سی گاڑی پر زیرو فیصد ایف ای ڈی عائد تھی۔ 13 سو سی سی سے زائد گاڑی پر فیڈرل ڈیوٹی اڑھائی فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کردی گئی۔ 13 سو سی سی کار کی خریدنے کیلئے 1 لاکھ بیس ہزار فیڈرل ڈیوٹی پڑے گی۔

اسی طرح 2000 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر فیڈرل ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 10فیصد کردی گئی۔ 2 ہزار سی سی گاڑی کی خریداری کیلئے 4 لاکھ اسی ہزار روپے فیڈرل ڈیوٹی پڑے گی۔ لاہور کار ڈیلر زفیڈریشن نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ مسترد کردیا۔ صدر لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن شہزادہ سلیم نے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ واپس نہ لیا تو ملک گیر بھرپور احتجاج کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی سے 35 فیصد کار ڈیلر کاروبار بند کرچکے ہیں،گاڑیوں کا کاروبار پہلے ہی ٹھپ ہے، ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے کاروبار مزید کم ہوگا۔

مزیدخبریں