ویب ڈیسک: لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے گائنی یونٹ میں ایک خاتون نے بیک وقت 6بچوں کو جنم دے دیا۔
اسپتال کے ترجمان کے مطابق خاتون کا تعلق ضلع مہمند سے ہے جس نے گائنی سی یونٹ میں بچوں کو جنم دیا، جن میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں کو نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔