ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا اور کینیڈا میں ایک اور برفانی طوفان .. ایمرجنسی نافذ

 امریکا اور کینیڈا میں ایک اور برفانی طوفان .. ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا اور کینیڈا میں ایک اور برفانی طوفان آ گیا ۔طاقتور برفانی طوفان نے امریکا کی مشرقی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،شدید برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی ڈکلیئرکردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا، ورجینیا، شمالی اور جنوبی کیرولینا میں شدید برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی ڈکلیئرکردی گئی ۔برفانی طوفان کے باعث دو لاکھ سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ہزاروں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔شمالی کیرولینا کے کئی علاقوں میں ریکارڈ برفباری کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کینیڈا کے نیویارک سے ملحقہ صوبے اور اونٹاریو میں بھی برفانی طوفان نے تباہی مچادی ۔جبکہ کینیڈا کے مختلف علاقوں میں 8 سے 16 انچ برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔