جنید ریاض : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ رنگ دکھانے لگا، چکن مزید 9 روپے مہنگا کردیا گیا، قیمت 267 روپے کلو ہوگئی۔فارمی انڈے بھی مہنگے، 164 روپے کے ایک درجن ہوگئے۔
برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 9 روپے کلو اضافہ کے بعد گوشت کا ریٹ 258 روپے کلو سے بڑھ کر267 روپے کلو ہوگیا ہے، اسی طرح زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 176 اور پرچون ریٹ 184 روپے کلو مقررکیا گیا ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں 2 روپے درجن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ریٹ 164 روپے درجن ہو گیا ہے، جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار800 روپے مقررکیا گیا ہے۔
چکن کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
17 Jan, 2022 | 08:49 AM