بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی شامت آگئی

17 Jan, 2021 | 09:22 PM

Arslan Sheikh

سعید احمد سعید: ریلوے کا ٹکٹ خریدے بغیر سفر کرنیوالوں کے خلاف آپریشن، ایک ٹرین پر چھاپے کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے59 مسافر پکڑے گئے۔  

ڈویژنل کمرشل آفیسر شیریں حنا نے کراچی جانے والی ٹرین عوامی ایکسپریس پراچانک چھاپہ مارا۔ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 59 مسافروں کے خلاف کارروائی کی۔ بغیر ٹکٹ خریدے سفر کرنے والے مسافروں سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں 90 ہزار 4 سو 50 روپے وصول کروا کے ریلوے خزانے میں جمع کروا دئیے۔

 ڈی سی او شیریں حنا کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں ٹکٹ لیے بغیر سفر کرنے مسافروں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے، ٹرینوں میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جائیں گے، جو اہلکار بغیر ٹکٹ سفر کرانے میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں