آئسکریم میں کورونا کے موجود ہونے کا انکشاف

17 Jan, 2021 | 06:06 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: چین کے صوبہ ووہان سے پوری دنیا میں پھیلنے والا کورونا وائرس اب آئسکریم میں بھی موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی چین میں آئس کریم کے نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ وبائی امور کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے آئس کریم کے بیچ کو جس خام مال کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا تھا اس میں نیوزی لینڈ سے درآمد شدہ دودھ پاؤڈر اور یوکرین سے درآمد کردہ دہی پاؤڈر شامل ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے وار پھر تیزی پکڑنے لگے۔   پنجاب میں کورونا وائرس کے 734ن ئے کیسز، تعداد1 لاکھ 49 ہزار222  ہوگئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور477، راولپنڈی 18، چنیوٹ1، بہاولپور8، منڈی بہاؤالدین 8 اورملتان میں 24 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے مزید 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ابھی تک اموات کی کل تعداد4 ہزار 409 ہو چکی ہے۔ اب تک 26 لاکھ 98 ہزار 527 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 شہری کورونا کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 1 ہزار 747 ہو گئی جبکہ 477 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہر میں 84 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ مریضوں کو وینٹیلیٹرز پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد1 لاکھ 33 ہزار952 ہو چکی ہے۔ اب تک کورونا وارڈ میں ڈیوٹی انجام دینے والے 2 ہزار 896 ہیلتھ کیئر ورکز کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ 

مزیدخبریں