ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنانے کا فیصلہ

ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احد سعید: وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا ریلویز میں اصلاحات کا فیصلہ، اعظم خان سواتی کا ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے جامع ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ، ایڈیشنل جنرل مینجرز، ڈی جی آپریشن اور ڈی جی لینڈ اینڈ پراپرٹی سے تجاویز طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے محکمے کو خسارے سے نکالنے کے لیے جامع ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایڈیشنل جنرل مینجرز، ڈی جی آپریشن اور ڈی جی لینڈ اینڈ پراپرٹی سے تجاویز طلب کر لیں۔ چیئرمین ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں سی ای او ریلوے نے مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق فریٹ انکم میں 25 فیصد اضافہ کے لیے فوری پلان مرتب کیا جائے۔ کم سے کم وقت میں ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں۔ تمام اعلی افسران محکمے کی بہتری کے لیے تجاویز جلد پیش کریں۔ افسران کی تجاویز کے مطابق ریلوے کی تجدید کے لیے ایکشن پلان مرتب کیا جائے گا۔