محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

17 Jan, 2021 | 04:35 PM

Sughra Afzal
Read more!

(شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے، کوویڈ 19 کی صورتحال کے باعث پی سی بی کی جانب سے’’بائیو سکیور ایبل‘‘ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کیلئے تین فروری تک رپورٹ کرنا لازمی قراردیا گیا ہے، جبکہ محمد حفیظ اس دوران ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصروف ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ٹی ٹین لیگ سے معاہدہ چھوڑ کر نہیں آ سکتے، جس کے باعث ان کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ 

بورڈ ذرائع کے مطابق ٹی ٹین لیگ نہ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کو سیریز سے دستبردار ہونا پڑے گا، اس سلسلے میں پی سی بی شعبہ انٹرنیشنل کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے، ٹی ٹین لیگ 28 جنوری سے 6 فروری تک ابوظہبی میں ہوگی۔

مزیدخبریں