تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری

17 Jan, 2021 | 02:33 PM

Sughra Afzal

لوئر مال (جنید ریاض) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کے مطابق کھولنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں گئیں۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن نے نجی اور سرکاری سکولوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا، تعلیمی ادارے طلبا کو متبادل دنوں میں بلوانے کے پابند ہونگے، 50 فیصد بچے آج ایک دن آئیں گے اور 50 فیصد اگلے روز آئیں گے، میٹر اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی اور جون میں منعقد ہونگے، سمارٹ نصاب کے تحت بچوں کی تعلیمی جاری رہے گی، پانچویں اور آٹھویں امتحانات کے حوالے سے اسسمنٹ پالیسی پیک جاری کرے گا۔

 ذرائع کے مطابق نویں سے بارہویں تک کلاسز کا آغاز 18 جنوری سے ہوگا، طلبا کے استقبال کیلئے سکولوں میں تیاریاں شروع کردی گئیں، سکولوں میں صفائی ستھرائی اور رنگ و روغن کا کام جاری ہے جبکہ طلبا کے مابین سماجی فاصلے کیلئے دائرے بھی کھینچ دیئے گئے ہیں، کئی سکولوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،  سکولوں کے اوقات کار موسم سرما کے ہونگے، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

 اساتذہ کا کہنا ہے کہ کل سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی، حکومت کا سکول کھولنے کا فیصلہ احسن اقدام ہے.

والدین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی طلبا کی پڑھائی کا بہت نقصان ہو چکا ہے، پہلے مرحلے میں بورڈ کلاسز کے آغاز سے طلبا امتحانات کی تیاری کر سکیں گے۔

مزیدخبریں