مداح کا علی ظفر کو چھوٹے بھائی کی یادوں کا تحفہ

17 Jan, 2021 | 11:28 AM

Shazia Bashir

ڈیفنس (زین مدنی )ایک مداح نے گلوکار علی طفر کو ان کے اپنے بھائی دانیال ظفرکے ساتھ گزرے حسین لمحات کا تحفہ دیا ہے۔ گلوکار علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر ویڈیو شیئر کی جس میں علی ظفر اپنے بھائی دانیال ظفر کے ہمراہ نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دانیال کافی چھوٹے ہیں۔ جس کے بعد وہ اپنے بھائی کو سامنے بٹھا کر اسکیچ بھی بنا رہے ہیں۔ ویڈیو میں بچپن سے لیکر نوجوانی تک کے تمام عرصے کو چند سیکنڈ کی ویڈیو میں قید کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ وڈیو میں دانیال کے علی ظفر کے ساتھ پہلی پرفامنس کی یادیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

اور دونوں کے مشترکہ انٹرویوز بھی شامل ہیں۔ مداح کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو پر علی ظفر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی ہے، دانیال کے ساتھ ماضی کی ان حسین یادوں کو تازہ کرنے کا ان شکریہ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ویڈیو نے مجھے جذباتی کر دیا۔

مزیدخبریں