کامیابی کیلئے خوبصورتی کے ساتھ باصلاحیت ہونا بھی ضروری ہے: دیدار

17 Jan, 2021 | 10:32 AM

Shazia Bashir

جوہر ٹاون (زین مدنی )معروف اداکارہ بیوٹیشن دیدار نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی کے لئے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ صلاحیت ہونا بھی ضروری ہوتا ہے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دیدار نے کہا کہ کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں خوبصورتی اور صلاحیتوںکابڑا عمل دخل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔ دیدار نے کہا کہ اس چیز سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ ہوتا ہے لیکن کامیابی کےلئے صلاحیتوں کا ہونا بھی نا گزیر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے تعداد پر یقین نہیں رکھتی۔انہوں نے بتایا کہ وہ شوبز چھوڑ نہیں سکتیں لیکن معیاری کا م پر یقین رکھتیں ہوں.
دوسری جانب شوبز میں بے پناہ مصروفیات کے باوجودگلوکارہ مسکان جے نے معاشر ہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھی کام کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے لیے وہ غر باﺅ کے بچوں کے تعلیمی اخراجات خود برداشت کر نے کیساتھ ساتھ دیگر اقدامات بھی کر یں گی اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مسکان جے نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستانی معاشرے میں تعلیم کے فروغ کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں اس لیے میں تعلیم کے فروغ کیلئے میدان میں نکل رہی ہوں اور مجھے یقین ہے اس سے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں