ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمن آباد کے رہائشی نے کبوتر کی جان بچا کر رحم دلی کی مثال قائم کردی

سمن آباد کے رہائشی نے کبوتر کی جان بچا کر رحم دلی کی مثال قائم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان الیاس ) انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں، جان انسان کی ہو یا جانور کی دونوں قیمتی ہیں۔ سمن آباد کے رہائشی نے بجلی کی تاروں سے لٹکتے کبوتر کی جان بچا کر رحمی دلی اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

سمن آباد بسطامی روڈ پر بجلی کی تار سے کافی دیر تک لٹکتے کبوتر کی جان کو تکلیف میں دیکھ کر شہری کا دل دہل گیا اور اسکی جان بچانے میں لگ گیا۔ بجلی کی تار سے لٹکتے کبوتر کو بچانے کے لئے شہری درخت پر چڑھ گیا اور کبوتر کی پھنسی ہوئی ٹانگ کو چھڑوا کر آزاد کیا۔

شہری نے کبوتر کی جان کو بچا کر آزاد کرکے واضح کردیا ہے کہ لوگوں کے دلوں میں جانداروں کے لئے اب بھی احساس کا جذبہ ہے۔