نامعلوم خاتون ٹاؤن شپ موبائل مارکیٹ سے 70ہزار سے زائد نقدی لے اڑی

17 Jan, 2020 | 07:15 PM

Shazia Bashir

سید فخرامام: شہر میں خود کو سعودی خاتون ظاہر کرکے نوسربازخاتون سرگرم ہوگئی، ٹاؤن شپ کے علاقے میں خاتون کرنسی چیک کرنے کے بہانے کئی دکانداروں کو بے وقوف بنا کرہزاروں روپے نقدی لے اڑی، دوکانداروں نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ سٹی فورٹی ٹو نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

ٹاؤن شپ میں نامعلوم خاتون ایک روز میں موچی پورا موبائل مارکیٹ سے 70ہزار سے زائد نقدی لے اڑی، خاتون کی نوسربازی کی واردات کو سی سی ٹی وی نے ریکارڈ کر لیا، نامعلوم خاتون عربی میں بات کرکے اپنے آپ کی سعودی ظاہر کرکے دکانداروں سے بات کرتی ہے جبکہ کرنسی پہچاننے کے بہانے ہاتھ کی صفائی دکھا کر کرنسی نوٹ غائب کرلیتی ہے۔

فوٹیج میں خاتون کو کیش کاؤنٹر سے پیسے نکال کر 5 ہزار کے نوٹ گنتے دیکھا جسکتا ہے، متاثرہ دوکاندار قیصر عباس نے بتایا کہ خاتون گزشتہ روز اس کی دوکان پر آئی، کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کے لیے مختلف کرنسی نوٹ دکھانے کا کہا، بعد ازاں چند نوٹ چھپانے کے بعد دوکاندار کو باتوں میں لگایا اور رفوچکر ہوگئی۔

متاثرہ دکاندارنے نوسربازی کی وارداتوں کی درخواست اندراج مقدمہ کے لے لئے تھانہ ٹاؤن شپ میں جمع کروا دی ہے جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں