ایس ایچ اوز کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

17 Jan, 2020 | 07:14 PM

M .SAJID .KHAN

(یاور ذوالفقار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ کرنے پرایس ایچ او سمن آباد اور نواب ٹاؤن کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حارث کے روبرو سرکاوی وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ اوزعدالتی حکم کے باوجود مقدمات کے چالان کی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کررہے، رپورٹ پیش نہ ہونے کے باعث مقدمات التوا کا شکار ہیں، عدالت کی جانب سے ایس ایچ اوز کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی دیے گئے ہیں۔

سرکاری وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونا ایس ایچ او کی پیشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے، لہذا ایس ایچ او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد عدالتی حکم پرعمل درآمد نہ کرنے پر ایس ایچ اوز کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں