ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد حفیظ کا ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلان

محمد حفیظ کا ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں سترہ سال بطور بیٹسمین کھیلا ہوں باعزت طریقے سے جانا چاہتا ہوں، قومی کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں ڈٹ کر ٹریننگ کی۔

ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگالی ٹائیگرز کا شکار کرنے کے لئے شاہینوں نے مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا جبکہ کوچز نے کھلاڑیوں کو مشورے دیے۔

کیمپ کے آغاز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ محمد حفیظ ہوم سیریز میں شائقین کے سامنے کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں، کہتے ہیں کہ کپتان بابراعظم کی ضرورت کے وقت رہنمائی بھی کریں گے۔

سابق کپتان شعیب ملک اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف دو روز بعد کیمپ جوائن کریں گے, قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پانچ روز تک جاری رہے گا جس میں تین پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔