انسداد منشیات سنٹرز بنانے کا فیصلہ

17 Jan, 2020 | 06:07 PM

M .SAJID .KHAN

(ریحان گل)پنجاب حکومت کا انسداد منشیات سنٹرز بنانےکےلیے پرائیوٹ سیکٹر سے مدد لینےکا فیصلہ کیا گیا، سنٹرز کے قیام پر1 ارب روپےلاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سےصوبے میں منشیات کےبڑھتے رجحان کوروکنےکی ہدایت کی گئی ہے،جس پر محکمہ سوشل ویلفیئرنےلاہور اور راولپنڈی میں انسداد منشیات سنٹرزبنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

سنٹرز کےقیام کے لیےپرائیوٹ سیکٹر سےمدد لی جائے گی تاکہ جدید خطوط پر سہولیات فراہم کی جا سکیں، سنٹرز میں افسران اور ملازمین بھرتی کیےجائیں گے،جبکہ محکمہ صحت سےڈاکٹرز اور سائیکالوجسٹ ڈیپوٹیشن پرلیےجائیں گے۔

مزیدخبریں