(شاہین عتیق)ایڈیشنل سیشن جج نےایم پی اے پروین گل قتل کیس کےملزم غلام مصطفی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج سجاول احمدکی عدالت میں سابق ایم پی اے پروین گل قتل کیس میں نامزد ملزم غلام مصطفی نےاپنی درخواست ضمانت دائر کی، عدالت میں متعلقہ پولیس نےریکارڈ پیش کیا،جس میں بتایا گیا کہ ملزم پروین گل کا سابق ملازم تھا اوروہاں ہی رہتا تھا۔ اس نے پروین گل کا گلہ دبا کران کو قتل کیاپولیس نےموقع واردات کی چیزیں فرانزک لیبارٹری سے چیک کرائیں توملزم کےفینگر پرنٹ سامنے آئے۔
عدالت میں ملزم کےوکلا نےغلام مصطفی کی بےگناہی ثابت کرنےکی کوشش کی لیکن عدالت نےدلائل کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔