کفایت شعاری مہم، بزدار حکومت نے اعلیٰ مثال قائم کردی

17 Jan, 2020 | 04:42 PM

M .SAJID .KHAN

(علی اکبر) پنجاب حکومت وزیراعظم کےاحکامات کی روشنی میں کفایت شعاری پالیسی پرعمل کرتے ہوئےایوان وزیراعلیٰ کی گاڑیوں کے اخراجات میں بھی کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کےدورحکومت مالی سال 2016-17میں ایوان وزیراعلی کی گاڑیوں کی مرمت کی مد میں6 کروڑ29 لاکھ روپے خرچ کیےگئے،اسطرح مالی سال2017-18 میں4 کروڑ24 لاکھ روپےکےاخراجات ہوئےجبکہ مالی سال 2018-19 میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 2 کروڑ93 لاکھ روپےخرچ کیےگئےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کےدورمیں مالی سال 2019-20 دسمبر تک گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 71 لاکھ روپےخرچ ہوئےہیں،جبکہ سابق دورحکومت کےمالی سال 2016-17میں محکمہ تعمیرات ومواصلات نےوزیراعلیٰ آفس کی مینٹیننس کی مد میں 2 کروڑ36 لاکھ روپےخرچ کیے,مالی سال2017-18میں2 کروڑ85 لاکھ روپےخرچ ہوئے.

بزدار حکومت کےدورمیں وزیراعلیٰ آفس کی  مینٹیننس کےاخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے،جس کے بعدمالی سال 2018-9 میں محکمہ تعمیر ات ومواصلات نےوزیراعلیٰ آفس کی  مینٹیننس اورمرمت کی مد میں 2 کروڑ30 لاکھ روپے خرچ کیے،اسطرح مالی سال 2019-20 میں جنوری2020تک صرف 54 لاکھ روپےخرچ ہوئےہیں۔

مزیدخبریں