پنجاب حکومت کا ایک اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنانے کا اعلان

17 Jan, 2020 | 11:56 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42:وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد سےچیئرمین سی پیک میجر جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ  نے ملاقات  کی ہے، ملاقات کے دوران صحت کےحوالےسے اقدامات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میجر جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ  نے کہا ہے کہ  سی پیک منصوبے میں مدراینڈچائلڈہسپتال بنانے کی خواہش  ہے ، ڈاکٹریاسمین راشد نے صحت اقدامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔


وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بھرمیں مدراینڈچائلڈہسپتال بنارہی ہے، لیہ مدراینڈچائلڈہسپتال کی مارچ میں گرائونڈبریکنگ کردی جائیگی،مدراینڈچائلڈہسپتالوں کے ساتھ نرسنگ کالجزبھی بنائے جائینگے، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اجمل بھٹی صحت اقدامات پرفوکل پرسن ہوں گے۔

مزیدخبریں