سٹی 42: مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک نے کہا ہے کہ سناہےبجلی اورگیس مزیدمہنگی ہورہی ہے،کارکن میاں نوازشریف سےمحبت کرتےہیں،ہمارےساتھی ڈٹ کرکھڑےہیں،مہنگائی عروج پرہے،لوگ انہیں پسندنہیں کررہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نالائق ہیں انکےپاس کوئی ایجنڈانہیں،عمران خان کےساتھی انجوائےکرنےکےسواکچھ نہیں کررہے،عوام کیلئے مزید مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عمران خان نےقوم کوٹرک کی بتی کےپیچھےلگایا،سال کےپہلےدن پیٹرول،بجلی اورگیس کی قیمت بڑھی،عوام کومشکلات سےنکالناسب سیاسی جماعتوں کافرض ہے،انشاءاللہ2020میں حکومت کوگھربھیجیں گے،ن لیگ نےقومی ایشوپرکبھی سیاست نہیں کی،ہم نےتوکشمیرایشوپربھی ساتھ دینےکی بات کی ہے،یہ ڈراموں کی حکومت ہے۔
جنرل سیکرٹری(ن)لیگ لاہور نے مزید کہا کہ کارکن سردی گرمی کی پرواہ نہ کرتےہوئےعدالت آتےہیں،پابندیاں ختم ہونےوالی ہیں۔