ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار پر خصوصی دعا کا اہتمام،ہزاروں زائرین کی شرکت

داتا دربار پر خصوصی دعا کا اہتمام،ہزاروں زائرین کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد علی رضا : حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری  رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر شب جمعہ کی مناسبت سے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔دعا میں ملک بھر سے ہزاروں زائرین نے شرکت کی ۔
 تفصیلات کے مطابق حسب معمول حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزارپر جمعۃ المبارک کی بابرکت رات کی مناسبت سے دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے دعا میں شرکت کی اور دربار پر حاضری دی۔
نائب خطیب و امام مسجد داتا دربار قاری فیصل رضا جماعتی نے ملک و قوم کی سلامتی، سربلندی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔زائرین درود و سلام کا ورد کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے رب کے حضور مدد اور مغفرت طلب کرتے نظر آئے۔
اجتماعی دعا کے اختتام پر مینیجر اوقاف داتا دربار نعمان سیفی نے دربار عالیہ کی کھڑکی کی قفل بندی کی۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer