بریانی کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

17 Jan, 2020 | 10:59 AM

Azhar Thiraj
Read more!

سٹی 42:مہنگائی سے ستائی عوام کیلئےخوشخبری، بریانی کے شوقین افراد بھی اب خوب کریں گے مزے۔شہر کی مارکیٹیوں میں چکن کی رسد بہتر ہونے سے مرغی کا گوشت سستا ہوگا۔

عوام کو ریلیف ملنا شروع،شہر میں برائلرکی رسد میں بہتری سےقیمت میں کمی آگئی ، زندہ مرغی 4 روپےکمی کےبعد154 روپےفی کلو فروخت میں فروخت ہونے لگی ،مرغی کا گوشت6 روپے کمی کے بعد223 روپے فی کلو  میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ انڈوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔فارمی انڈے8 روپےکمی کےبعد118 روپےفی درجن فروخت ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں