شہر میں ڈاکو راج،لیڈی گینگ بھی متحرک،درجنوں شہری لٹ گئے

17 Jan, 2020 | 10:39 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42: امن کے شہر میں ڈکیتوں کا راج ، پوش ایریا سے عام آبادیوں، کاروباری مراکز تک لوٹ مار کا بازار گرم ، لیڈی گینگ بھی متحرک،درجنوں شہری لٹ گئے۔

نواب ٹاؤن میں جنرل سٹور، شفیق آباد میں گھر کا صفایا ، گجرپورہ میں ڈاکو  دکان سے 2 لاکھ لے اُڑے ، مناواں کے علاقہ میں سٹیشنری کی دکان میں چوری کی واردات ، چور ایل سی ڈیز، لیپ ٹاپ، کیش، چیک لے کر فرار  ہوگئے۔

ادھر شہر میں برقعہ پوش لیڈی گینگ متحرک ہوگیا،خواتین شاداب کالونی میں گھر سے 15تولہ سونا لے اڑیں ، مزاحمت پر بزرگ خاتون زخمی کردی گئی ، نشترکالونی پولیس واردات دبانے کی کوشش میں مصروف ، گرین ٹاؤن میں خواجہ سرا کے گھر بھی وارادت ،ڈاکو 16تولے زیورات، 6لاکھ لوٹ کر فرار  ہوگئے۔تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں کار سوار ڈاکو شہری سے 8لاکھ نقدی، قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار  ہوگئے۔ چوری، ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف علی ٹاؤن میں اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کبا ہے۔

شہر میں چوروں، ڈکیتوں کے ساتھ نوسر باز بھی سرگرم ہوگئے ، نوسرباز ہال روڈ پر دکاندار کو چکما دے کر قیمتی موبائل لے اڑا ،، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ۔

مزیدخبریں