چیئرمین پی سی بی کا انڈر 13 کھلاڑیوں کے کیمپ کا دورہ

17 Jan, 2019 | 10:43 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے این سی اے میں انڈر 13 ٹیم کے کھلاڑیوں کے جاری کیمپ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کوچنگ سٹاف نے نوجوان کھلاڑیوں کی سکلز کے بارے میں چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا، چیئرمین احسان مانی نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مختلف ریجنز سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے۔

 امید ہے کہ بچے اپنے کوچز سے بہت کچھ سکیں گے جو پاکستان ٹیم کے کام آئے گا۔ کھلاڑیوں کو چاہیئے کہ وہ سکلز اور اپنی فٹنس پر خاص توجہ دیں۔

مزیدخبریں