ڈاکو بے لگام، دن دیہاڑے شہری کو لوٹ کر فرار

17 Jan, 2019 | 10:08 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) ساندہ میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کار سوار کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، فوٹیج منظر عام پر آگئی، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ساندہ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو شہری اوراس کے اہلخانہ سے ہزاروں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعہ کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو کتنی دیدہ دلیری کے ساتھ ایک کار سوار فیملی کو روکتے ہیں اور اس سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرتے ہیں۔

فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران لوگوں کی آمدورفت بھی رہی لیکن ڈاکوؤں کے پاس اسلحہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی راہگیر نے ڈکیتی کو ناکام بنانے کی کوشش بھی نہ کی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، متاثرہ شہری کو جلد انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں