کالجز میں کم حاضری والے طلبا کی شامت آگئی

17 Jan, 2019 | 07:27 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض ) محکمہ ہائر ایجوکیشن کی 75 فیصد سے کم حاضری پر طلبا کے انٹرمیڈیٹ کے داخلے روکنے کی ہدایات جاری، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے تمام کالجز سے 75 فیصد سے کم حاضر رہنے والے طلبا کی تفصیلات مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق 75 فیصد سے کم حاضری پر طلبا کو انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کالجز میں تعلیمی سیشن کا اختتام 30 اپریل 2019 کو مکمل ہوگا۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے فوری طور پر تمام کالجز کو 75 فیصد سے کم حاضر رہنے طلبا کی رپورٹ مانگ لی ہے۔

احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے کالجز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں