سٹی42: دھند کی وجہ سے لیسکو کا بجلی کی ترسیل کا نظام ایک بار پھر متاثر ہونا شروع ہو گیا، کمپنی کے متعدد گرڈ سٹیشن ٹرپ ہونے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں دھند کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے پر مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی بند ہو گئی، بجلی بندش پر صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ دھند کے باعث لیسکو کے گلشن راوی، قرطبہ، سید پور، اقبال ٹاون، موچی گیٹ، سنی ویو اور ریواز گارڈن سمیت دیگر گرڈ سٹیشن بند ہوئے۔
اسی طرح دو سو زائد الیون کے وی کے فیڈرز بھی بند کر دیئے گئے، لیسکو حکام کے مطابق دھند کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ہوئیں جس کی وجہ سے لیسکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم بھی متاثر ہوا۔