ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز کی پہیہ جام ہڑتال، تجارتی سرگرمیاں متاثر

پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز کی پہیہ جام ہڑتال، تجارتی سرگرمیاں متاثر
سورس: City42.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز نے شہر میں غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کردی، اڈے بند، مارکیٹوں کو اشیائے تجارت کی ترسیل معطل اور کروڑوں روپے کی تجارتی سرگرمیوں کو بریک لگ گئی۔

شہر کے گڈز ٹرانسپوٹرز نے غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کردی، سرکلر روڈ، دہلی گیٹ، راوی روڈ، اکبری منڈی سمیت مختلف علاقوں میں گڈز ٹرانسپوٹرز کے اڈے بند ہونے سے کروڑوں روپے کی تجارتی سرگرمیوں معطل ہوکر رہ گئیں۔

گڈز ٹرانسپوٹرز نے پنجاب، موٹروے، ٹریفک پولیس اور کسٹمز حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور زیادتیوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ گڈز ٹرانسپوٹرز کے صدر عدیل بٹ، جنرل سیکرٹری طارق نبیل نے شہر کے اطراف ٹرک اڈے بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بروز حمعہ پنجاب بھر کے گڈز ٹرانسپوٹرز کے اڈے اور ہفتے کو لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کی دھمکی دیدی۔