ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے فیلڈ گاڑیوں کی نئی پینٹنگ شروع

البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے فیلڈ گاڑیوں کی نئی پینٹنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: گاڑیوں پر نیلے رنگ کا پینٹ کیا جارہا ہے، ورکشاپس اور فیلڈ میں مشینری اور ویسٹ کنٹینرز کی مرمت کا کام بھی روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے اپنی موجودہ فیلڈ مشینری اور گاڑیوں کی حالت بہترکرنے اور ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کیلئے پینٹنگ کا کام شروع کردیا ہے۔ گاڑیوں اور مشینری پر نیلے رنگ کا پینٹ کیا جارہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر البیراک ورکشاپس میں ٹیکنکل سٹاف ریپئیرنگ ، پینٹنگ اور مرمت کے کاموں میں مصروف ہے تاکہ لاہور میں صفائی آپریشنز بغیر کسی تاخیر کے مکمل کئے جا سکیں اور ڈرائیور حضرات کو بھی کسی بڑے حادثے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 البیراک کا عملہ ورکشاپس کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں موجود ویسٹ کنٹینرز کو بھی مرمت شروع کردی ہے، روزانہ  اوسطا ً80 ویسٹ کنٹینرز کو 4 موبائل ورکشاپس کے ذریعے مرمت  جبکہ40 ویسٹ کنٹینرز کو5 موبائل پینٹنگ ورکشاپس کے ذریعے پینٹ کیا جاتا ہے۔ البیراک ترجمان کا کہنا ہے کہ البیراک نے گزشتہ سات برسوں میں فیلڈ میں نئی مشینری درآمد کرانے کے ساتھ ساتھ ان کی بروقت مرمت بھی یقینی بنائی ہے تا کہ لاہور میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔    

Shazia Bashir

Content Writer