ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کا داخلہ بند، ایسا کیوں ہوا؟ جانئے

پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کا داخلہ بند، ایسا کیوں ہوا؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر ) الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کروانے والے 115 اراکین کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری، 10 صوبائی وزراء اور وزیراعلیٰ کے 6 معاونین خصوصی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 115 اراکین کو ایوان میں داخل ہونے سے روکنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز گوشوارے جمع نہ کرانے پر ان ارکان کی رکنیت معطل کی تھی، معطل اراکین میں تحریک انصاف کے 59 مسلم لیگ ( ن) کے 45 مسلم لیگ ق کے 5، 2 آزاد امیدوار ، ایک راہ حق پارٹی کے رکن اور دیگر شامل ہیں۔

صوبائی وزراء میں عمار یاسر، سید سعید الحسن، انصر مجید نیازی، سبطین خان، محمد اجمل چیمہ، تیمور بھٹی، ہاشم ڈوگر، زوار حسین وڑائچ، نعمان لنگڑیال، سمیع اللہ چودھری شامل ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ کے مشیران اور معاونین میں فیصل حیات جبوانہ،  امیر محمد خان، عبدالحئی دستی، خرم لغاری، رفاقت علی گیلانی اور محمد حنیف شامل ہیں۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 115 اراکین الیکشن کمیشن سے کلئیرنس لینے تک ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔