لاہور میں شدید سردی اور دھند کا راج، معمولات زندگی بری طرح متاثر

17 Jan, 2019 | 10:00 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی42) باغوں کے شہر لاہور میں شدید سردی اور دھند کے باعث معمولات  زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں، دھند کی وجہ سے لیسکو کے متعدد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔

 لاہور میں صبح کے وقت دھند نے ہر منظر دھندلا دیا،  سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی سیکٹرکوگیس کی فراہمی بھی معطل کردی۔ دھند کی وجہ سے لیسکوکےمتعدد گرڈ سٹیشن بند ہونےسے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔دھند چھٹ جانے اور حدنگاہ بہتر ہونے کے بعد موٹروے کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 5 اور جبکہ زیادہ سے زیادہ 21  ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

مزیدخبریں