عمران خان لاٹھی، نیزہ اٹھاؤ جاتی امراء کی طرف مارچ کرو: شیخ رشید

17 Jan, 2018 | 10:32 PM

(سٹی42):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں ختم نبوت کا معاملہ محفوظ نہ ہو وہ اس اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہیں۔

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ جس اسمبلی میں ختم نبوت کا معاملہ محفوظ نہ ہو وہ اس اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہیں۔ عمران خان بھی استعفے دے کر باہر آجائیں، وہ خان صاحب کو وزیراعظم  دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں زینب جیسے درجنوں واقعات روز ہوتے ہیں، زینب کا واقعہ صرف قصور کا نہیں ملک میں کئی ایسے واقعات ہوئے، اپنی عزت کی وجہ سے کوئی بولتا نہیں۔ نواز شریف نے امریکا کے کہنے پر ختم نبوت کا معاملہ چھیڑا، بھارت کو اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نواز شریف نے دیا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ بے شرم تقریروں سے نہیں جائیں گے، عمران خان لاٹھی، نیزہ اٹھاؤ اور جاتی امراء کی طرف مارچ کرو۔ نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا، نیب کو کہتا ہوں وزیراعلیٰ پنجاب کو جوتے مارو۔

مزیدخبریں