نوازشریف رہے تو جمہوریت باقی نہیں رہے گی: قمر زمان کائرہ

17 Jan, 2018 | 09:54 PM

(سٹی42) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی چلے جائیں یا کہیں اور انہیں کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔ جبکہ لوگ کہتے ہیں یہ وہ بلی ہے جو پاؤں جلنے پر بچے پاوں کے نیچے رکھ لیتی ہے۔

مال روڈ پر اپوزیشن کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف صاحب اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھیں آپ کو کیوں نکالا؟ حکمرانوں کو جمہوریت سے نہیں، اقتدار سے غرض ہے، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ میاں صاحب آپ بتائیں، آپ نے اس ملک کے کاشتکاروں کو کھیتوں سے کیوں نکالا؟ میاں نوازشریف! آپ کو کسی سازش سے نہیں بلکہ اعلیٰ عدلیہ نے جھوٹ بولنے اور بددیانتی پر نکالا۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت کے واسطے جدوجہد کر رہا ہے۔ میاں صاحب جمہوریت اور پارلیمنٹ کو اپنے اقتدار کے لیے استعمال کررہے ہیں اور اگر نوازشریف رہے تو جمہوریت باقی نہیں رہے گی کیونکہ سابق وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ کسی طرح جمہوریت ختم ہو جائے لیکن ہم نے آمروں اور ان کے بچوں سے جمہوریت بحال کروائی ہے۔

مزیدخبریں