پاکستان بیت المال صوبائی دفتر پنجاب ملازمین کااپنےمطالبات کیلئےاحتجاج

17 Jan, 2018 | 09:43 PM

سالک نواز: پاکستان بیت المال صوبائی دفتر پنجاب کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج، روڈ کو ٹریفک کے لیےبند کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان بیت المال صوبائی دفتر پنجاب کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج کرتے ہوئے ملازمین نے بتایا کہ پاکستان بیت المال ہیڈ آفس کی انتظامیہ کی جانب سے بیت المال کے صوبائی دفتر پنجاب کو غیر قانونی طریقہ سے علیحدہ کر دیا ہے۔ ریجنل آفس پنجاب ٹو کے ملازمین اپنی ملتان ٹرانسفر کے بے رحمانہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ حکومت اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے۔ پنجاب آفس کو پاکستان بیت المال کے منظور شدہ ارگینوگرام کے مطابق ایک یونٹ میں رہنے دیا جائے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ اس موقع پر ایم ڈی بیت المال کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا۔

مزیدخبریں