ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی جماعتوں کی اہم شاہراؤں پراشتہار بازی، پی ایچ اے کےخزانے پربھاری

سیاسی جماعتوں کی اہم شاہراؤں پراشتہار بازی، پی ایچ اے کےخزانے پربھاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درُنایاب: شہرمیں اپوزیشن جماعتوں کا پاور شو پی ایچ اے کے خزانے پربھاری پڑگیا، اہم شاہراؤں پر اشتہار بازی کی مد میں کسی بھی سیاسی جماعت نے پی ایچ اے کو فیس ادا نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہر کی اہم ، وی آئی پی روڈز پر احتجاج اورحکومت مخالف بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں۔  شہر میں مال روڈ ، جیل روڈ ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ سمیت اہم پیڈیسٹرین برج پر بینرز اور فلیکسز کو آویزاں کیا گیا ہے۔   پی ایچ اے ذرائع کے مطابق نہ ہی اجازت لی گئی جبکہ الیکشن کمیشن کے طے شدہ معمولی ریٹ پر فیس بھی ادا نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے کی اے پلس اور اے کیٹیگری روڈز پر فیس کی عدم ادائیگی پر لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بینرز اور فلیکسز کے طے شدہ سائز کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔