گریڈ 19 کے 9 اساتذہ وافسران کے تقرر و تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

17 Jan, 2018 | 08:29 PM

عثمان علیم: محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے گریڈ 19 کے 9 اساتذہ و افسران کے تقرر و تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈ 19 کے نو اساتذہ و افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گریڈ 19 پر تعینات میاں مقصود احمد پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قصور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

میاں ہمایوں رشید پرنسپل گورنمنٹ طارق ہائی سکول شیخوپورہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ آباد تعینات، فوزیہ حنا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجن پور،احسان اللہ گورمانی پرنسپل گورنمنٹ ہائج سکول احسن پور کو ڈی ای او سکول ایجوکشن راجن پور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب زاہدہ پروین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈی جی خان ، محمد اقبال رحمانی سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ مومن کو ڈی ای او سکول ایجوکشن ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں محمد اکبر پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول قصور کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رحیم یار خان، گریڈ الیاس گل پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول دنیا پور کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاولنگر، محمد نسیم اختر صدیقی کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چکوال تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مزیدخبریں