متحدہ اپوزیشن کا احتجاجی جلسہ کے دوران سکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکار جاں بحق

17 Jan, 2018 | 08:20 PM

عابد چوہدری

عابد چوھدری:متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات پولیس اہلکار مظہر اقبال جاں بحق۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے کے دوران مظہر اقبال کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کھانا کھانے کے بعد مظہر اقبال کی طبعیت ناساز ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مظہر کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس اہلکار مظہر اقبال پولیس سٹیشن پرانی انارکلی میں تعینات تھا جسے بیماری کے باوجود جلسے کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔

مزیدخبریں