بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے کتاب “پاکیزہ زندگی” متعارف

17 Jan, 2018 | 08:11 PM

عثمان علیم: بچوں پرجنسی تشدد کو روکنے، آگاہی کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن متحرک، “پاکیزہ زندگی” کے موضوع پر کتاب تیار کرلی۔ کتاب میں بچوں کو اسلامی تعلیمات اور احادیث کی روشنی میں پاکیزہ زندگی پر لیکچر دئیے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حالیہ جنسی تشدد کے واقعات منظر عام پر آنے پر محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے طلباء اوروالدین کوجنسی تشدد سے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے احسن اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکشن کی جانب سے پاکیزہ زندگی کے عنوان سے کتاب و ہدایت نامہ شائع کرا کر تمام اضلاع کے سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ارسال کیا گیا ہے۔

 محکمہ سکول ایجوکشن کی جانب سے جاری شدہ مراسلہ کے تحت کتاب جلد پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو کہانی کی صورت میں پڑھائی جائے گی۔ کتاب میں بچوں کو اسلامی تعلیمات اور احادیث کی روشنی میں پاکیزہ زندگی پر لیکچر دئیے جائیں گے۔

کتاب میں بچوں کو روزمرہ زندگی میں احتیاطی تدابیر اور اخلاقیات پڑھائی جائیں گی۔ اسی حوالے سے دو روز میں سکول سربراہان والدین سے ملاقات کریں گے اور کتاب کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے۔

مزیدخبریں