لیاقت آباد: فٹبال میچ میں جھگڑا، 12ویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق

17 Jan, 2018 | 07:32 PM

عمراسلم: لیاقت آباد میں فٹ بال میچ کےدوران جھگڑا، بارہویں جماعت کےطالبعلم جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب نےنوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزسےرپورٹ طلب کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں فٹ بال میچ کے دوران جھگڑے میں 12ویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ میاں شہبازشریف نے جاں بحق ہونے والے طالب علم دلاور عباس کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کے بارے میں ڈی آئی آپریشنزسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ انہوں نےکہاکہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے۔

مزیدخبریں