اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج، مال روڈ سے ملحقہ تعلیمی ادارے بند ر

17 Jan, 2018 | 07:09 PM

جنید ریاض: مال روڈ پراپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے فیصل چوک اوراس سے ملحقہ متعدد سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آج بند، 7 سرکاری اور15سے زائد نجی سکولزکھولے نہ جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے کے باعث7 سرکاری اور15سے زائد نجی سکولزکھولے نہ جاسکے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے چیئرنگ کراس کے گردونواح میں 7 سرکاری سکول متاثر ہوئے۔

 ان سرکاری سکولوں میں گورنمنٹ گورنر ہاوس بوائز ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورنر ہاوس، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خرانہ گیٹ، گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول فین روڈ، گورنمنٹ نیپئر روڈ ہائی سکول، گورنمنٹ ہائی سکول شاہرائے ایوان تجارت شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی پرائیویٹ سکول بندرہے، جن میں جیسز اینڈ میری سکول اور دیگر شامل تھے۔

مزیدخبریں