چائلڈ ماڈل کورٹ کاپہلا فیصلہ، اجتماعی زیادتی کیس ملزمان بری

17 Jan, 2018 | 06:56 PM

شاہین عتیق: چائلڈ ماڈل کورٹ کاپہلا فیصلہ، جج محمد اختر بھنگو نے زیادتی کیس کے 4 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ چوتھی جماعت کی طالبہ شیبا سے اجتماعی زیادتی کرنے کا کیس دائر تھا۔

تفصیلات کےمطابق چائلڈ ماڈل کورٹ میں تھانہ شاہدرہ پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ شیبا سے اجتماعی زیادتی کرنے کےالزام میں4 ملزمان حیدرعلی، خادم حسین،گل شان اور لیاقت علی کے خلاف چالان پیش کیا۔عدالت میں لڑکی نے بیان دیا کہ اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی اس نے جو 164کا بیان ملزمان کے خلاف مجسٹریٹ کی عدالت میں دیا تھا اس کو شاہدرہ پولیس کے تفتیشی آفیسر کے کہنے پر دیا تھا۔

عدالت میں ملزمان کے وکیل نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں بری کرنے کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے وکلاء کی بحث سننے کے بعد چاروں ملزمان کو بری کردیا۔ واضح رہے کہ یہ ماڈل کورٹ کا پہلا فیصلہ ہے۔

مزیدخبریں