منیرباجوہ: لاہور ہائیکورٹ کا پاکستان بھر سے تقسیم کار کمپنیوں سے ملک میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات طلب، کل جمع کروانی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نےاظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم سرما میں بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ جس سے کاروباری اور معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہیں۔
انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر ہونے والی درخواستوں پر حکومت نے کوئی موقف نہیں دیا۔ لہٰذا ملک بھر میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو روکنے کاحکم دیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے پاکستان بھر سے تقسیم کار کمپنیوں سے ملک میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات کل طلب کر لیں۔