علی ساہی:بھیکے والاموڑپرگرافک کالج کے طلبہ نے ایس ایچ اقبال ٹاون اورہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ کے تشدد خلاف احتجاج۔ بسیں کھڑی کرکے تمام راستے بند کردیے۔ ایس پی اقبال ٹاون نے موقع پرپہنچ طلبا سے مزاکرات کرکےاحتجاج ختم کروایا۔
تفصیلات کے مطابق بھیکے والا موڑ پرگرافک کالج کےجمیعت طلبا اسلام کے طلبا نے ہاسٹل کےسپرنٹنڈنٹ کے تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھیکے والے چوک میں بسیں کھڑی کرکے چاروں اطراف میں جانے والی ٹریفک بند کردی اور تین گھنٹے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ایس ایچ اواقبال ٹاون مقصو دگجراورسپرنٹنڈنٹ نے ان پرتشدد کیا ہے اورجان سے مارنے کی دھمکی دی۔
طلبانے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ کو تبدیل کیا جائے اورسپرنٹنڈنٹ ہاسٹل کوبدلا جائے۔ ایس پی اقبال ٹاون عمرفاروق نے موقع پر پہنچ کر طلبا کو ایس ایچ اوکے خلاف انکوائری کرنے کی یقین دہانی جس پرطلبا نے احتجاج ختم کردیا اور ٹریفک کوتین گھنٹے بعد کھول دیا گیا۔